Taiseer-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 11
فِیْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ
فِيْهَا فَاكِهَةٌ ۽ : اس میں پھل ہیں وَّالنَّخْلُ : اور کھجور کے درخت ذَاتُ الْاَكْمَامِ : خوشوں والے
جس میں (ہر طرح کے) پھل ہیں اور کھجور 9 کے درخت بھی جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں
9 پھلوں کے ساتھ کھجور کا الگ بھی ذکر فرمایا ہے اس لیے کہ کھجور میں دوسرے پھلوں کی نسبت زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اور کھجور اور پانی دو چیزیں مل کر مکمل غذا بن جاتی ہے جیسا کہ سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ بعض دفعہ ہمارے گھر میں دو دو ماہ تک چولہا نہیں جلتا تھا اور ہمارا گزارا صرف دو کالی چیزوں (کھجور اور مٹکے کا پانی) پر ہوتا تھا (بخاری۔ کتاب الہبۃ و فضلہا)
Top