Taiseer-ul-Quran - Nooh : 18
ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا
ثُمَّ : پھر يُعِيْدُكُمْ : اعادہ کرے گا تمہارا۔ لوٹائے گا تم کو فِيْهَا : اس میں وَيُخْرِجُكُمْ : اور نکالے گا تم کو اِخْرَاجًا : نکلنا
پھر اسی زمین میں تمہیں واپس لے 10 جائے گا اور (پھر دوبارہ) اسی سے نکال کھڑا کرے گا
10 چاند اور سورج کے بعد اب زمین کی طرف آؤ۔ تو زمین کا تمہاری موت وحیات سے گہرا تعلق ہے۔ زمین ہی سے تم پیدا ہوئے۔ ابتدائی خلقت کے لحاظ سے بھی اور توالد و تناسل کے بعد بھی۔ پھر مرنے کے بعد بھی یہی زمین تمہارا مستقر بنتی ہے۔ زندگی میں تم زمین کی سطح پر رہتے تھے۔ مرنے کے بعد اسکے اندر چلے جاتے ہو اور دوبارہ زندگی ملنے پر پھر زمین کے اندر سے نکل کر باہر سطح زمین پر آجاؤ گے۔
Top