Urwatul-Wusqaa - Yunus : 109
وَ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ اصْبِرْ حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ١ۖۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ۠   ۧ
وَاتَّبِعْ : اور پیروی کرو مَا : جو يُوْحٰٓى : وحی ہوتی ہے اِلَيْكَ : تمہاری طرف وَاصْبِرْ : اور صبر کرو حَتّٰى : یہانتک کہ يَحْكُمَ : فیصلہ کردے اللّٰهُ : اللہ وَھُوَ : اور وہ خَيْرُ : بہترین الْحٰكِمِيْنَ : فیصلہ کرنے والا
اور جو کچھ تم پر وحی کی جاتی ہے اس پر چلتے رہو اور اپنی راہ میں جمے رہو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
اے پیغمبر اسلام ! آپ ﷺ وحی کے مطابق چلتے رہیں یہاں تک کہ فیصلے کا دن آ جائے 146 ؎ اے پیغمبر اسلام ﷺ ! آپ ﷺ ان لوگوں کی مطلق پروا نہ کریں اور جو وحی آپ ﷺ کی طرف بھیجی جاتی ہے بےخوف و خطر اس پر عمل پیرا رہیں ۔ ان کی اذیت رسانیوں اور دل آزاریوں پر صبر کرتے رہیں بس فیصلہ کی گھڑی آرہی ہے اور گھڑی کی ٹک ٹک سے وہ کٹتا چلا جا رہا ہے اور عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ فیصلہ کرنے والا اپنے فیصلے کا اعلان کردے اور وہی سب سے بہتر اور صحیح فیصلہ کرنے والا ہے۔ والحمد للہ العالمین ۔
Top