Urwatul-Wusqaa - Yunus : 25
وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِ١ؕ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
وَاللّٰهُ : اور اللہ يَدْعُوْٓا : بلاتا ہے اِلٰى : طرف دَارِ السَّلٰمِ : سلامتی کا گھر وَيَهْدِيْ : اور ہدایت دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جسے وہ چاہے اِلٰى : طرف صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے (کامیابی و نجات کی) سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے
اللہ تعالیٰ ہمیشہ تم کو سلامتی کے گھر کی طرف دعوت دیتا ہے ۔ 43 رہی لوگ جو اللہ کی باتوں کو غور و فکر کے ساتھ سنتے ہیں ، ان کو اس سلامتی کے گھر تک پہنچ جانے کی توفیق ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس فانی دنیا اور اس کی فنا پذیر لذتوں میں کھو جانے سے اس لئے روکتا ہے کہ تم کہیں ہوا و ہوس کی زنجیروں میں مقید ہو کر نہ رہ جائو۔ نفس و شیطانی کے فریب میں پھنس کر اپنے حقیقی مقام سے بیخبر نہ ہو جائو ۔ اللہ تعالیٰ تم کو ایسی راہ پر چلنے کی دعوت دیتا ہے جس پر چل کر تم اپنی منزل پا لو گے اگر تم کو اپنی منزل یاد ہے تمہاری روح بھی چین محسوس کرے گی اور تم قریب الٰہی کی سعادت سے بھی بہرہ اندوز ہوجائے گے اور یاد رکھو کہ اللہ کی بنائی ہوئی راہیں صراط مستقیم ہیں۔
Top