Urwatul-Wusqaa - Yunus : 40
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠   ۧ
وَمِنْھُمْ : اور ان میں سے مَّنْ : جو (بعض) يُّؤْمِنُ : ایمان لائیں گے بِهٖ : اس پر وَمِنْھُمْ : اور ان میں سے مَّنْ : جو (بعض) لَّا يُؤْمِنُ : نہیں ایمان لائیں گے بِهٖ : اس پر وَرَبُّكَ : تیرا رب اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِالْمُفْسِدِيْنَ : فساد کرنے والوں کو
اور ان میں کچھ تو ایسے ہیں جو قرآن پر ایمان لانے والے ہیں کچھ ایسے ہیں جو ایمان لانے والے نہیں اور تیرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون لوگ مفسد ہیں
مان لینے والے اور نہ ماننے والے سب ان میں موجود ہیں اور علم الٰہی میں موجود ہیں ۔ 63 ان میں ایسے بھی موجود ہیں جو قرآن کریم پر ایمان لائیں گے اور کچھ ایسے ہیں جو ایمانلانے والے نہیں۔ “ اور پھر نہ ایمان لانے والوں کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ ” اللہ ان مفسدوں کو خوب جانتا ہے “ مطلب یہ ہے کہ وہ باتونی ہونے کی وجہ سے دنیا کا منہ تو باتیں بنا کر بند کرسکتے ہیں کہ یار ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی اس لئے نیک نیتی کے ساتھ ہم اسے نہیں مانتے لیکنرب العزت ذوالجلال والا کرام جو قلب میں حق کی شہادت کو ابھرنے سے روکا ، اپنے ذہن سے قبول حق کی صلاحیت کو مٹایا ، سن کر نہ سنا اور جانتے ہوئے نہ جاننے کی پوری کوشش کی اور حق کے مقابلہ میں اپنے تعصبات کو ، اپنے دنیوی مفاد کو اپنی باطل سے الجھی ہوئی اغراض کو اور اپنے نفس کی خواہشوں اور رغبتوں کو ترجیح دی اس لئے وہ صرف گمراہی ہی نہیں بلکہ حقیقت میں مفسد ہیں اور ان کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ مفسد ہیں تو ہوا کریں ادھر ہم بھی ان مفسدوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم سے وہ بھولے ہوئے نہیں بلکہ وہ ہمارے قانون امہال کے تحت زندگی بسر کر رہے ہیں۔
Top