Urwatul-Wusqaa - Ibrahim : 40
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ
رَبِّ : اے میرے رب اجْعَلْنِيْ : مجھے بنا تو مُقِيْمَ : قائم کرنے والا الصَّلٰوةِ : نماز وَ : اور مِنْ : سے۔ کو ذُرِّيَّتِيْ : میری اولاد رَبَّنَا : اے ہمارے رب وَتَقَبَّلْ : اور قبول فرما دُعَآءِ : دعا
اے اللہ ! مجھے توفیق دے کہ میں نماز قائم کروں اور میری نسل کو بھی اس کی توفیق ملے ، اے پروردگار میری دعا تیرے حضور قبول ہو
اے رب میرے مجھے اور میری اولاد کو نمازی بنا دے اے اللہ ہماری دعا قبول فرما 43 ؎ سبحان اللہ ! دعا کے آداب اور طریقے جو حضرات انبیائے کرام (علیہ السلام) کو آتے تھے دوسرے لوگوں کو کہاں آئیں گے فرمایا ” اے میرے رب ! مجھے نماز کا ادا کرنے والا بنا دے۔ نماز کی اہمیت اس دعا سے ظاہر ہے کہ ایک نبی اور وہ بھی جلیل القدر نبی و رسول اپنے رب سے اپنے حق میں دعائے خصوصی کرتا ہے اور ساتھ ہی ان کی مزیداہمیت جتلانے کو فرماتا ہے کہ ” ومن ذریتی “ اور اے اللہ ! اے میرے رب ! میری اولاد میں سے بھی نمازی بنا دے۔ ” اور اولاد میں سے “ کہنے میں کیا حکمت پنہاں ہے واضح ہو رہا ہے کہ آپ کی نسل میں سے بھی کوئی نہ کوئی ایسے ہوں گے جو مومن نہ ہوں۔ اے میرے رب ! میری دعا قبول فرما۔
Top