Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 104
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۙ لَا یَهْدِیْهِمُ اللّٰهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے ہیں بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیتوں پر لَا يَهْدِيْهِمُ : ہدایت نہیں دیتا انہیں اللّٰهُ : اللہ وَلَهُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ اَلِيْمٌ : دردناک عذاب
اصل یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیتوں پر یقین نہیں کرتے ، اللہ انہیں کامیابی کی راہ کبھی نہیں دکھاتا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا
جو لوگ ایمان نہیں لائے اللہ انکو کبھی ہدایت نہیں دے گا : 118۔ اس بات میں یہ بات واضح کردی کہ اللہ تعالیٰ کن لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا جو ہدایت کو بھی ہدایت ماننے اور تسلیم کرنے کے لئے تیار نہ ہوں ۔ اگر کوئی بات قابل تردید ہے تو بلاجھجھک تردید کریں لیکن جب وہ تردید بھی نہ کرسکیں اور حق کو حق ماننے کے لئے بھی تیار نہ ہوں بلکہ صریح جھوٹ و باطل کو حق کہیں اور اس کا حق ماننے پر مجبور کریں تو اس کا آخر کوئی علاج ؟ اور پھر ان کو کہا جائے تو کیا ؟ یہی کہ ” جو لوگ اللہ کی آیتوں پر یقین نہیں کرتے اللہ انہیں کامیابی زندگی کے دن کاٹ کر اس دارفانی سے رخصت ہوجائیں گے اور پھر وہاں ” ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا ۔ “
Top