Urwatul-Wusqaa - Al-Kahf : 95
قَالَ مَا مَكَّنِّیْ فِیْهِ رَبِّیْ خَیْرٌ فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ رَدْمًاۙ
قَالَ : اس نے کہا مَا مَكَّنِّيْ : جس پر قدرت دی مجھے فِيْهِ : اس میں رَبِّيْ : میرا رب خَيْرٌ : بہتر فَاَعِيْنُوْنِيْ : پس تم میری مدد کرو بِقُوَّةٍ : قوت سے اَجْعَلْ : میں بنادوں گا بَيْنَكُمْ : تمہارے درمیان وَبَيْنَهُمْ : اور ان کے درمیان رَدْمًا : مضبوط آڑ
ذوالقرنین نے کہا ، میرے پروردگار نے جو کچھ میرے قبضہ میں دے رکھا ہے وہی کچھ میرے لیے بہتر ہے مگر تم اپنی قوت سے میری مدد کرو میں تمہارے اور یاجوج ماجوج کے درمیان ایک مضبوط دیوار کھڑی کر دوں گا
ذوالقرنین کی طرف سے اس غیر معروف قوم کو جواب : 101۔ ذوالقرنین نے ان لوگوں کی اپیل سنی اور اسی وقت دیوار کی منظوری دے دی اور ان کو کہا کہ میرے پاس اللہ کا دیا ہوا مال بحمد للہ بہت ہے آپ میرا مالی تعاون نہ کریں نہ مجھے تمہارے اس تعاون کی ضرورت ہے ہاں ! آپ مالی تعاون کی بجائے اپنی طاقت وقوت کا تعاون مجھے دیں اس لئے کہ میرے یہ سپاہی اتنا کام سرانجام نہیں دے سکتے اور افرادی قوت کی اس سلسلہ میں زیادہ ضرورت ہے میں تمہارے درمیان اور اس قوم یاجوج ماجوج کے درمیان دیوار کھڑی کروں گا اور انشاء اللہ العزیز وہ اس دیوار کے مکمل ہوجانے کے بعد آپ پر حملہ آور نہیں ہوسکیں گے ، اس سلسلہ میں اس نے اس جگہ کی لمبائی ‘ دیوار کی چوڑائی اور اونچائی کا خوب جائز لیا اور جو کچھ سامان اس کے لئے چاہئے تھا اس کو اکٹھا کرنے کے لئے ایک پروگرام مرتب کیا ۔
Top