Urwatul-Wusqaa - Maryam : 20
قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا
قَالَتْ : وہ بولی اَنّٰى : کیسے يَكُوْنُ : ہوگا لِيْ : میرے غُلٰمٌ : لڑکا وَّ : جبکہ لَمْ يَمْسَسْنِيْ : مجھے چھوا نہیں بَشَرٌ : کسی بشر نے وَّ : اور لَمْ اَكُ : میں نہیں ہوں بَغِيًّا : بدکار
مریم بولی یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میرے لڑکا ہو حالانکہ مرد یعنی خاوند نے مجھے چھوا تک نہیں اور نہ ہی میں بدچلن ہوں ؟
سیدہ مریم (علیہ السلام) نے کہا کہ یہ کیسا پیغام سنا رہے ہو اور وہ بھی اللہ کی طرف سے ؟ 20۔ رب کریم تو چھپے رازوں سے بھی واقف ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ میری حالت وکیفیت کو نہ جانتا ہو حالانکہ حقیقت حال یہ ہے کہ میرا خاوند میری طرف متوجہ ہی نہیں ہوا اور بدکار میں نہیں ۔ پھر بیٹا کیسے ؟ اس طرح سیدہ مریم (علیہ السلام) نے ساری حقیقت حال دو لفظوں میں بیان کردی ۔ ٹھیک ہے کہ نکاح ہوا لیکن کیا صرف نکاح کرنے سے کبھی اولاد ہو سکتی ہے جب کہ مقصد نکاح کی طرف کوئی متوجہ ہی نہ ہو ‘ مقصد نکاح کیا ہے ؟ وہ مساس ہے ازواج کا ازدواجی زندگی کی طرف متوجہ ہونا اور یہاں تو ابھی تک ایسی کوئی بات ہی نہیں ۔ پھر دوسری صورت حرام کاری کی ہے ، خدا کی پناہ کہ میں کوئی ایسی حرکت کروں ، تم نے کہا کہ میں اللہ کا فرستادہ ہوں اور یہ بات کس طرح کہہ دی ہے کہ میرے ہاں بچہ ہوگا ؟
Top