Urwatul-Wusqaa - Maryam : 58
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّةِ اٰدَمَ١ۗ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١٘ وَّ مِنْ ذُرِّیَّةِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْرَآءِیْلَ١٘ وَ مِمَّنْ هَدَیْنَا وَ اجْتَبَیْنَا١ؕ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا۩  ۞
اُولٰٓئِكَ : یہ وہ لوگ الَّذِيْنَ : وہ جنہیں اَنْعَمَ اللّٰهُ : اللہ نے انعام کیا عَلَيْهِمْ : ان پر مِّنَ : سے النَّبِيّٖنَ : نبی (جمع) مِنْ : سے ذُرِّيَّةِ اٰدَمَ : اولاد آدم وَمِمَّنْ : اور ان سے جنہیں حَمَلْنَا : سوار کیا ہم نے مَعَ : ساتھ نُوْحٍ : نوح وَّ : اور مِنْ : سے ذُرِّيَّةِ : اولاد اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم وَاِسْرَآءِيْلَ : اور یعقوب وَمِمَّنْ : اور ان سے جنہیں هَدَيْنَا : ہم نے ہدایت دی وَاجْتَبَيْنَا : اور ہم نے چنا اِذَا تُتْلٰى : جب پڑھی جاتیں عَلَيْهِمْ : ان پر اٰيٰتُ الرَّحْمٰنِ : رحمن کی آیتیں خَرُّوْا : وہ گرپڑتے سُجَّدًا : سجدہ کرتے ہوئے وَّبُكِيًّا : اور روتے ہوئے
یہ ہیں وہ لوگ جو ان نبیوں میں سے ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا ، آدم کی نسل میں سے اور ان کی نسل سے جنہیں ہم نے نوح (علیہ السلام) کے ساتھ سوار کیا تھا نیز ابراہیم اور اسرائیل (علیہما السلام) کی نسل سے اور ان گروہوں میں سے جنہیں ہم نے راہ راست دکھائی اور منتخب کرلیا یہ وہ لوگ ہیں کہ خدائے رحمن کی آیتیں انہیں سنائی جاتی تھیں تو بےاختیار سجدے [ میں گر جاتے تھے اور ان کی آنکھیں اشکبار ہوجاتی تھیں
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا اور ہدایت کے لئے منتخب کیا : 58۔ یہی مقدس ہستیاں ہیں جن کا ذکر اوپر مذکور ہوا اور ان سب کا تعلق آدم (علیہ السلام) کی ذریت ‘ نوح (علیہ السلام) کی ذریت ‘ ابراہیم (علیہ السلام) کی ذریت اور اسرائیل (علیہ السلام) کی ذریت سے تھا اور یہ سب کے سب اولوالعزم انبیائے کرام (علیہم السلام) تھے جن پر اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہوا اور یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی ہدایت بخشی اور ان کا نبوت و رسالت کے لئے انتخاب کیا ۔ یہی وہ لوگ تھے کہ جب ان کے سامنے آیات الہی پڑھی جاتی تھیں تو ان پر رقت طاری ہوجاتی تھی اور وہ اللہ کی یاد میں مصروف رہتے تھے ۔ ان کے دن لوگوں کو راہ راست کی طرف بلانے میں اور راتیں بارگاہ ایزدی میں سجدہ ریزی کے ساتھ گزرتی تھیں اور رب ذوالجلال والاکرام کے حضور وہ گریہ وزاری کرتے تھے یہی وہ لوگ تھے کہ جن کا مرنا اور جینا رضائے الہی کے لئے تھا اس لئے ان کی زندگیاں ان کی قوموں کے لئے بھی مثال تھیں اور بعد میں آنے والوں کے لئے بھی وہ رہنما اصول مہیا کرتی تھیں لیکن ان کے بعد کیا ہوا ؟
Top