Urwatul-Wusqaa - Maryam : 92
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ
وَمَا : جبکہ نہیں يَنْۢبَغِيْ : شایان لِلرَّحْمٰنِ : رحمن کے لیے اَنْ يَّتَّخِذَ : کہ وہ بنائے وَلَدًا : بیٹا
اللہ کی یہ شان کب ہو سکتی ہے کہ اپنے لیے ایک بیٹا بنائے
اللہ کے لائق نہیں کہ وہ کسی کو اولاد بنائے کہ اس کی شان کے خلاف ہے : 92۔ یہ بات اللہ تعالیٰ کی ذات کے خلاف ہے کہ وہ کسی کو اولاد بنائے کیونکہ یہ صفت الوہیت کے منافی ہے اور جو صاحب اولاد ہو وہ اللہ نہیں ہو سکتا اور جو اللہ ہے وہ صاحب اولاد نہیں ہو سکتا ۔ اس کو اپنے کاموں میں کسی کو شریک کرنے کی ضرورت نہیں اور اس کو اپنی املاک اور جائیداد کے لئے کسی وارث کی بھی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنا نام زندہ رکھنے کے لئے کسی دوسرے کا محتاج نہیں اور نہ ہی اس کو بڑھاپے میں کسی سہارے کی ضرورت ہے اور جو بوڑھا ہوجائے اور وہ اللہ ہونے کا مستحق ہی نہیں ۔ جب وہ غنی اور بےنیاز ہے تو آخر وہ اولاد کیوں بنائے گا اور اس کی کوئی اولاد کیوں ہوگی ؟
Top