Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 52
وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ
وَاِنَّ : اور بیشک هٰذِهٖٓ : یہ اُمَّتُكُمْ : تمہاری امت اُمَّةً وَّاحِدَةً : ایک امت، امت واحدہ وَّاَنَا : اور میں رَبُّكُمْ : تمہارا رب فَاتَّقُوْنِ : پس مجھ سے ڈرو
اور دیکھو یہ تمہاری امت در اصل ایک ہی امت ہے اور تم سب کا پروردگار میں ہی ہوں پس مجھ سے ڈرو
بلاشبہ سارے انبیاء ورسل کی ایک ہی جماعت تھی کیونکر نظریہ ایک تھا : 52۔ زیر نظر آیت نے نہایت وضاحت سے یہ بات ثابت کردی کہ سارے انبیاء ورسل کی ایک جماعت اور ایک دین تھا اور یہی وہ اصل عظیم ہے جو گزشتہ سورتوں میں بھی جگہ جگہ واضح کی گئی اور گرشتہ سورت الانبیاء کی آیت 92 میں بھی اس کی وضاحت کی گئی ہے اور نبی اعظم وآخر ﷺ نے بھی اس پر بہت زور دیا ہے لیکن افسوس کہ لوگوں نے وحدت کی جگہ تفرقہ کی اور جمعیت کی جگہ تشتت وتخرب کی راہ اختیار کی اور اس طرح جس کے پلے جو کچھ پڑگیا وہ اس پر مگن ہوگیا اور دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ہم نے اس کی وضاحت سورة البقرہ کی آیت 59 ‘ 81 ‘ 106 ‘ 113 ‘ 114 ‘ 127 ‘ 129 میں اور اسی طرح سورة آل عمران کی آیت 70 ‘ 74 ‘ 78 میں اور سورة النساء کی آیت 12 ‘ 149 میں اور سورة الانعام کی آیت 159 ‘ 160 میں کردی ہے وہاں سے ملاحظہ فرما لیں ۔
Top