Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 59
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا یُشْرِكُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ هُمْ : وہ بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے ساتھ لَا يُشْرِكُوْنَ : شریک نہیں کرتے
جو اپنے پروردگار کے ساتھ کسی ہستی کو شریک نہیں ٹھہراتے
یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے : 59۔ اس طرح یہ ان لوگوں کی نویں نشانی بیان کی جاری ہے کہ ان کا سارا اعتماد اپنے اللہ رب ذوالجلال والاکرام پر ہے وہ کسی کو بھی اس کا شریک نہیں ٹھہراتے اور شرک کی لعنت سے وہ اس قدر دوربھاگتے ہیں کہ ان کی طلب ان کو غیر اللہ کے قریب بھی نہیں لے جاتی وہ اتنے قانع لوگ ہیں کہ ان کو اگر جوتے کے تسمہ کی ضرورت ہو تو وہ بھی اللہ تعالیٰ ہی سے طلب کرتے ہیں اور ان کی نظر کبھی غیر اللہ کی طرف نہیں اٹھتی وہ طاغوت کا کفر کرتے ہیں اور اللہ پر ایمان لاتے ہیں گویا ایمان کی سعادت حاصل کرنے سے پہلے غیر اللہ کا کفر و انکار ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ اس کے سوا ایمان مقبول نہیں ہوتا ۔
Top