Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 81
بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ
بَلْ قَالُوْا : بلکہ انہوں نے کہا مِثْلَ : جیسے مَا قَالَ : جو کہا الْاَوَّلُوْنَ : پہلوں نے
نہیں انہوں نے تو ویسی ہی بات کہی جیسی ان سے پچھلے کہہ چکے ہیں
انہوں نے وہی کچھ کہا جو پہلوں نے کہا تھا اور یہی کہنا آسان ہے : 81۔ غور کرو کہ زیر نظر آیت کس طرح اپنی پہلی آیت سے مربوط ہوگئی ؟ اور اس کی ابتداء حرف (بل) کا آنا کس طرح ٹھیک اپنی جگہ پر بیٹھ گیا ؟ ” ہاں ! انہوں نے ویسی ہی بات کہی جیسی ان کے پیچھے کہہ چکے تھے “ کیوں ؟ اس لئے کہ اس کا کہنا آسان تھا اور یہی کہا جاتا ہے کہ ع ” چلو تم ادھر کو جدھر کی ہوا ہو “۔ رہی یہ بات کہ پہلوں نے کیا کہا تھا جو انہوں نے بھی کہہ دیا ؟ تو اس کی وضاحت آنے والی آیت پیش کر رہی ہے ۔
Top