Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 131
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
فَاتَّقُوا : پس ڈرو اللّٰهَ : اللہ وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو : 131۔ زیر نظر آیت میں ہود (علیہ السلام) نے وہی بات ارشاد فرمائی جو اس سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) اور نوح (علیہ السلام) کہہ چکے ہیں اور قوم کو مسلسل سمجھانے کے بعد ہر نبی نے آخری مرحلہ میں پہنچ کر قوم کو یہی نصیحت کی کہ اے قوم ابھی وقت نہیں گزرا اور تمہارے لئے موقع موجود ہے کہ اپنی من مانیوں سے باز آجاؤ اور میری اطاعت وفرمانبرداری کرو اس طرح آخری حجت پوری ہوگئی اور اسکے بعد وہ مقرر وقت آگیا جو گزشتہ قوموں کی تاریخ ہمارے سامنے پیش کر رہی ہے لیکن جس طرح قوم نے اس سے کوئی سبق حاصل نہ کیا اس طرح انہوں نے اس آخری ہدایت کو بھی باوجود کو بھی سننے کے باوجود ان سنی کردیا اور نتیجہ وہی نکلا جو پہلے نکلتا آ رہا تھا ۔ ہود (علیہ السلام) کی آخری نصائح کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔
Top