Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 134
وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ
وَجَنّٰتٍ : اور باغات وَّعُيُوْنٍ : اور چشمے
اور باغات اور چشمے بھی
اللہ نے تم کو باغات بھی دیئے ہیں اور چشمے بھی : 134۔ سبحان اللہ ! کلام بھی دیکھو اور کلام کا معجزانہ انداز بھی ‘ فرمایا لوگو ! غور کرو کہ اس اللہ رب ذوالجلال والاکرام نے جہاں تم کو باغات عطاکئے وہاں ان باغات کو سیراب کرنے کے لئے چشمے بھی جو پانی سے ہر وقت بھرے رہتے ہیں اور پھر پانی ان کا نہایت ٹھنڈا اور میٹھا ہے اگر اس نے باغات دیئے تھے تو ان کو سیراب کرنے کے لئے وہ تم کو پانی نہ دیتا تو اسکا نتیجہ کیا ہوتا ؟ لیکن اس نے تم پر کتنا احسان کیا کہ جہاں تم کو طرح طرح کے باغات دیئے وہاں تم کو ان کے سیراب کرنے کے لئے چشموں کا پانی بھی دیا تاکہ تم اپنی مرضی سے جب چاہو ان کو سیراب کرلو اور لطف انداز ہونے کے لئے ان باغات کی سیر کرو اور اپنی مرضی سے پھل توڑو اور استعمال کرو پھر پیاس بجھانے کے لئے چشموں پر جاؤ ‘ ٹھنڈا اور میٹھا پانی پیو اور ان میں تیرو اور نہاؤ تاکہ تمہارا کھایا پیا سب ہضم ہو کر جزوبدن بنے کتنے انعامات ہیں ان ذات اقدس کے تم پر لیکن اگر تم نے انعامات کا شکر بھی ادا نہ کیا اور نافرمانی پر نافرمانی کرتے رہے تو مجھے تمہارے معاملہ میں ایک بڑا خدشہ بھی محسوس ہوتا ہے ۔
Top