Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 135
اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ
اِنِّىْٓ اَخَافُ : بیشک میں ڈرتا ہوں عَلَيْكُمْ : تم پر عَذَابَ : عذاب يَوْمٍ عَظِيْمٍ : ایک بڑا دن
مجھے تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے
ایسا نہ ہو کہ اس دن تم کو عذاب کی لپیٹ میں لے لیا جائے جو قیامت کا دن ہے : 135۔ لوگو ! مجھے ایک خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ یہ کہ میں دیکھتا ہوں کہ جہاں آسانیاں ہوتی ہیں وہاں دشواریوں سے واسطہ پڑجاتا ہے ‘ جہاں انعامات کی فراوانی ہوتی ہے وہاں عذاب بھی منڈلاتے نظر آتے ہیں ‘ جہاں بجتی ہیں شہنائیاں وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں ، اس دنیا کا سلسلہ اضدادا پر قائم ہے تم اس قدر مست ہوگئے ہو کہ کبھی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کے لئے تیار ہی نہیں ایسی گہری نیند سوئے ہو کہ جاگنے کا نام ہی نہیں لے رہے ایک بار اٹھو ‘ جاگو ‘ ہوش میں آؤ دن کے وقت اتنی غفلت اچھی نہیں ہوتی ابھی تمہاری رات آنے والی ہے اور اس کے اندھیرے بڑے بھیانک ہیں ۔ اگر رات کو آنکھ کھل گئی تو پر یشان ہوجاؤ گے ، میں نے اپنا فرض ادا کردیا اور تم ہو کہ مجھے پاگل اور مجنون سمجھ رہے ہو شاید وقت ایسا آجائے کہ تم سمجھ جاؤ کہ پاگل مجنون میں نہیں بلکہ تم خود ہو ۔
Top