Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 140
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠   ۧ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لَهُوَ : البتہ وہ الْعَزِيْزُ : غالب الرَّحِيْمُ : نہایت مہربان
اور بلاشبہ آپ کا رب ہی بڑے غلبہ والا اور بہت پیار کرنے والا ہے
بلاشبہ آپ کا رب بڑے غلبے والا اور بہت پیار کرنے والا ہے : 140۔ زیر نظر آیت آیت تیسری بار اس سورت میں بیان ہوئی ہے۔ آیت 104 ‘ 122 اور 140 میں یہاں بیان کی جارہی ہے اور ابھی مزید آگے آئے گی ، اس آیت سے بار بار نصیحت دی جا رہی ہے کہ اللہ رب ذوالجلال والاکرام اگر چاہتا تو کوئی قوم یا کوئی شخص جبھی جہالت کی کوئی بات کرتا پکڑ لیا جاتا اس کو پکڑتے کچھ دیر نہیں لگتی کہ وہ دم بھر میں ان کی ساری نخوتوں کو پامال کر کے رکھ دے اسئے کہ وہ عزیز ہے لیکن وہ تو عزیز ہونے ساتھ ساتھ رحیم بھی ہے اس لئے وہ ہر ایک کو ایک وقت تک مہلت دیتا آیا ہے ‘ دے رہا ہے اور دیتا رہے گا پھر جو کوئی اس مہلت سے فائدہ اٹھانا چاہئے اٹھا سکتا ہے اور جو فائدہ اٹھانا نہیں چاہتا انجام کار اس کو ہلاک کرکے رکھ دیا جاتا ہے غور کرو کہ کتنی قوموں کو ہم نے انکو دی گئی مہلت کے پورا ہوجانے کے بعد ہلاک کردیا ۔
Top