Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 201
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ
لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے بِهٖ : اس پر حَتّٰى : یہاں تک کہ يَرَوُا : وہ دیکھ لیں گے الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ : دردناک عذاب
یہ لوگ اس پر ایمان نہ لائیں گے جب تک دردناک عذاب دیکھ نہ لیں
یہ لوگ دردناک عذاب کو دیکھ لینے سے پہلے کبھی ایمان نہیں لائیں گے : 201۔ اور یہ بات سنت الہی کے مطابق ہے کہ اس طرح کی اکھڑ قوموں نے کبھی تسلیم نہیں کیا مگر ہاں ! اس وقت جب وہ عذاب الہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں تو معلوم ہوا کہ یہ لوگ بھی اس قرآن کریم کی صداقت کو اسی وقت تسلیم کریں گے جب عذاب ان کے سروں پر منڈلانے لگے گا لیکن اگر ایسی بات ہے تو غور کرو کہ پہلے کسی کو اس طرح ایمان لانے نے فائدہ دیا ہے جو ان کو دے گا ؟ ظاہر ہے کہ ایسا ایمان نہ پہلوں کے کام آیا اور نہ ہی انکے کام آئے گا لیکن ایک بات ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں اور اس طرح سے ہم بھی ان کو جواب سنا رہے ہیں تاکہ نقد کا جواب بھی نقد سے ہوجائے اور ادھار کا جواب بھی ادھار ہی رہے۔
Top