Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 203
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ
فَيَقُوْلُوْا : پھر وہ کہیں گے هَلْ : کیا نَحْنُ : ہم۔ ہمیں مُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
پس وہ کہیں گے کیا ہم کو کچھ مہلت ملے گی ؟
وقت گزرنے کے بعد بھی کچھ لوگ مہلت کی انتظار میں ہیں : 203۔ ہم ان کو عذاب سے ڈراتے رہے اور یہ لوگ ہمارے ڈرانے کا مذاق اڑاتے رہے اور اسی طرح کرتے کرتے جب انکی اس مہلت کا وقت قریب آگیا تو ہم نے انکو عذاب سے ڈرانا بند کر دیا کہ اب جو کچھ ہو کرنا چاہتے ہیں دل کھول کر کرلیں اور اس طرح کی کوئی حسرت انکے دل میں باقی نہ رہ جائے لیکن انکو پھر یہ خیال نہ آیا کہ آخر وجہ کیا ہے کہ اب ہم کو ملامت نہیں کی جا رہی جب کہ ہم اپنے کرتوتوں سے باز بھی نہیں آتے پھر وہ وقت آیا کہ ہمارے عذاب کی لپیٹ میں وہ آگئے اور جب انہوں نے عذاب الہی کو اپنی طرف بڑھتے دیکھ لیا اور وہ بس پکڑے ہی جانے والے تھے کہ آرزوئیں کرنے لگے کچھ دیر تک ہمیں مہلت دی جائے تاکہ ہم اپنے روئیے کی اصلاح کرلیں لیکن اب کیا ہوت جب چڑیاں چک گئیں کھیت۔ اب یہی ہوا کہ نہ رہا بانس نہ بجی بانسری اور اب انکی باری ختم ہو کر دوسروں کی باری آگئی ۔
Top