Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 205
اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ
اَفَرَءَيْتَ : کیا تم نے دیکھا ؟ اِنْ : اگر مَّتَّعْنٰهُمْ : ہم انہیں فائدہ پہنچائیں سِنِيْنَ : کئی برس۔ برسوں
کیا آپ نے دیکھا ہے کہ اگر ہم ان کو برسوں فائدہ پہنچاتے رہیں
کیا ہم نے ان کو سالہا سال مہلت نہیں دی تھی : 205۔ ایک وہ وقت تھا کہ ہم نے ان کو کہا کہ باز آجاؤ ورنہ انہی کرتوتوں کے باعث دھر لئے جاؤ گے تو انہوں نے ہمارا مذاق اڑایا اور برملا کہا کہ وہ عذاب جس کی دھمکیاں دے رہے ہو اس کو لے کیوں نہیں آتے ؟ جب ہم تمہارے کئے کی مخالفت کر رہے ہیں اور تم کو نبی ورسول ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں تو اب دیر کا ہے کی ہے ؟ ہم نے سنا اور برداشت کرتے ہوئے انکو مزید مہلت دے دی تو انہوں نے بھی نہایت سختی سے تقاضا شروع کردیا اور جب ہماری پکڑ کر وقت آیا اور انکو ہمارے نبی نے واضح کردیا کہ اب بس تمہارا وقت آیا کہ آیا میرے یہاں سے نکلنے کی دیر ہے اور پھر انہوں نے ہمارے رسول کو نکالنے میں اتنی ہی زیادہ جلدی مچائی اور جب وہ وقت آگیا اور عذاب کو انہوں نے آنکھوں کے سامنے پایا تو اب انہوں نے ڈھیل ڈھیل کا نعرہ بلند کردیا ان کی مت کیوں ماری گئی اور کل تو یہ لوگ عذاب عذاب کے نعرے بلند کر رہے تھے اور آج ڈھیل ڈھیل کا شور انہوں نے مچا رکھا ہے ۔
Top