Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 220
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ : وہی السَّمِيْعُ : سننے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
بلاشبہ وہ سب کچھ سنتا ، جانتا ہے
بلاشبہ تیرا رب سب کچھ سنتا اور جانتا ہے : 220۔ اوپر دیکھنے کا ذکر کیا تھا کہ اللہ رب العزت تیرا نماز کے اندر اس طرح والہانہ طرز سے اٹھنا اور گرنا اور گرنا اور اٹھنا خوب دیکھ رہا ہے اور اس آیت میں ارشاد فرمایا کہ وہ سننے والا اور جاننے والا بھی ہے یعنی آپ کی اس کیفیت کو بھی دیکھتا ہے اور آپ ﷺ کی تسبیح وتہلیل کو بھی سنتا ہے اور اس کا نتیجہ بھی وہ جانتا ہے کہ کیا نکلنا چاہئے کیونکہ سارے نتائج کا اعلان کرنے والا وہ خود ہے آپ ﷺ کی نماز کی حرکتیں اذکار پر فوقیت رکھتی ہیں اور آپ ﷺ کی نماز کے اذکار آپ ﷺ کی نماز کی حرکتوں پر ‘ گویا دونوں باتیں ہی ایک دوسرے سے سوائی ہیں اور آپ ﷺ کو انعام بھی اسی طرح سوایا ہی دیا جائے گا ۔
Top