Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 34
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ
قَالَ : فرعون نے کہا لِلْمَلَاِ : سرداروں سے حَوْلَهٗٓ : اپنے گرد اِنَّ ھٰذَا : بیشک یہ لَسٰحِرٌ : جادوگر عَلِيْمٌ : دانا، ماہر
فرعون نے اپنے ارد گرد کے لوگوں سے کہا کہ یہ تو کوئی بڑا (ماہر) جادوگر ہے (جس کی دلیل اتنی پختہ ہے)
فرعون نے اپنے سرداروں کو اکٹھا کیا اور ان کو بتایا کہ یہ دونوں ماہر جادوگر ہیں : 34۔ موسیٰ (علیہ السلام) کے دلائل اتنے وزنی تھے کہ فرعون اور فرعون والوں کے پاس اس کا کوئی توڑ موجود نہیں تھا اور اس سانپ کا سروہ دلائل کے ساتھ نہیں کچل سکتا تھا اسی لئے فرعون نے نہایت چالاکی اور ہوشیاری سے لوگوں کو اس مرعوبیت سے بچانے کی کوشش کی اور کہا کہ دیکھو یہ دونوں تو بہت ہی ماہر جادوگر ہیں کہ انہوں نے اپنے من گھڑت دلائل سے ہمیں کچھ آنے جانے ہی نہیں دیا اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈال دی ہے ۔
Top