Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 37
یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ
يَاْتُوْكَ : لے آئیں تیرے پاس بِكُلِّ سَحَّارٍ : تمام بڑے جادوگر عَلِيْمٍ : ماہر
وہ بڑے بڑے کاملین فن جادوگروں کو تیرے پاس لے آئیں گے (جو موسیٰ کے دلائل کے جواب دے دیں گے)
درباریوں نے یہ بھی کہا کہ تو اشارہ کرے گا تو اس فن کے ماہر لوگ اکھٹے ہوجائیں گے : 37۔ درباریوں نے خاص خاص لوگ جمع کرنے کا جو مشورہ دیا تھا وہ اس لئے ہی تھا کہ ان کو نظر آرہا تھا کہ ان دلائل کا توڑ معمولی قسم کے لوگ نہی کرسکتے اس کے لئے تو نہایت ہی تجربہ کار اور ماہر فن لوگوں کی ضرورت ہے ورنہ جگ ہنسائی ہوگی اور موسیٰ (علیہ السلام) کسی کو کچھ آنے جانے نہیں دے گا کیونکہ اس کے دلائل میں پھرتی اور تیزی بھی ہے اور خاص قسم کی جان بھی وہ رکھتے ہیں اور وزن کے لحاظ سے بھی بہت وزن رکھتے ہیں ان کا ٹالنا بچوں کا کھیل نہیں یہ ملک کے ماہر اور خرانٹ آدمیوں کا کام ہی ہو سکتا ہے جو حالات کے ساتھ اپنا بھیس بدل سکتے ہوں اگر موسیٰ ایک صاحب فن ہے تو بلاشبہ اس فن کے ماہر اور لوگ بھی ہوں گے ۔
Top