Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 53
فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۚ
فَاَرْسَلَ : پس بھیجا فِرْعَوْنُ : فرعون نے فِي الْمَدَآئِنِ : شہروں میں حٰشِرِيْنَ : اکٹھا کرنے والے (نقیب)
الغرض فرعون نے شہروں میں نقیب (اپنے ایلچی) بھیج دیئے
فرعون نے بھی موسیٰ (علیہ السلام) کا تعاقب کیا اور اپنے ساتھ ایک انبوہ کثیر لے گیا : 53۔ حکم الہی کے مطابق جب موسیٰ (علیہ السلام) بنی اسرائیل کی ایک خاص تعداد کے ساتھ نکل گئے تو فرعون نے بھی ان کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا اور انجام کار وہ ایک جم غفیر کے ساتھ بڑے طمطراق سے نکلا اور پورے ملک کے بڑے بڑے لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا وہ چاہتا تھا کہ اب ان لوگوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا جائے اس لئے اس نے ایک انبوہ کثیر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا ۔
Top