Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 64
وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَۚ
وَاَزْلَفْنَا : پھر ہم نے قریب کردیا ثَمَّ : اس جگہ الْاٰخَرِيْنَ : دوسروں کو
اور ہم نے دوسروں کو (فرعون کے لوگوں کو) بھی قریب کر دیا
اللہ نے اپنی سکیم کے مطابق فرعونیوں کو بھی ان کے محاذ پر لاکھڑا کیا : 64۔ غور کرو کہ گویا دریا کا پانی ” ا “ سے ” ب “ کی طرف بہہ رہا ہو جیسے اس خط میں ب۔۔۔۔۔۔۔ ا مقام ” الف “ سے بنی اسرائیل پار ہو رہے تھے اور مقام ” ب “ عین ا کے محاذ پر فرعون بھی لشکر سمیت پہنچ گیا لیکن وہ مقام الف کی طرف نہیں گیا تاکہ زیادہ دیر نہ لگے اور وہ بنی اسرائیل کو آگے بڑھ کر روک لے اور ان کو کئے کی سزا دے لیکن اللہ رب ذوالجلال والاکرام نے اس کو مقام ” الف “ کی طرف نہ لے جا کر بلکہ مقام ” ب “ کی طرف اس کا منہ موڑ کر اس کے غرق ہونے کے مقام کی طرف پھیر دیا اور اس طرح تدبیر الہی نے بنی اسرائیل کو دکھا کر ان کی آنکھوں کے سامنے اس لشکر کے ایک ایک فرد کو ڈبو کر رکھ دیا ۔ اس کی تفصیل ہم پیچھے عروۃ الوثقی میں سورة البقرہ کی آیت 50 ‘ سورة الاعراف کی آیت 135 ‘ سورة یونس کی آیت 90 ‘ 91 میں بیان کرچکے ہیں ۔
Top