Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 8
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی وَمَا كَانَ : اور نہیں ہیں اَكْثَرُهُمْ : ان میں اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بلاشبہ اس میں (اللہ کی قدرت کی) نشانیاں ہیں لیکن ان میں سے اکثر ایمان نہیں لائے
ان کو ایمان لانا ہے تو ان کے پاس یہی نشانی کافی ہے : 8۔ یقینا اس میں قدرت الہی کی نشانی ہے کہ وہ قادر مطلق ہے جو زمین سے مختلف انواع و اقسام کے پھل پھول غلہ جات اور سبزیاں پیدا کرسکتا ہے اس طرح مرنے کے بعد دوبارہ زندگی بھی بخش سکتا ہے ایسے واضح ‘ معقول دل نشیں دلائل کی موجودگی میں بھی جو لوگ ماننے والے نہیں وہ کسی بڑی سے بڑی نشانی کو بھی دیکھ کر ایمان نہیں لائیں گے بلکہ کوئی نئی حجت اور نئی شرارت پیش کردیں گے بھلا نہ ماننے والوں کے لئے بھی کوئی نشانی ‘ نشانی ہوتی ہے ؟
Top