Urwatul-Wusqaa - An-Naml : 45
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآ : اور تحقیق ہم نے بھیجا اِلٰى : طرف ثَمُوْدَ : ثمود اَخَاهُمْ : ان کے بھائی صٰلِحًا : صالح اَنِ : کہ اعْبُدُوا اللّٰهَ : اللہ کی عبادت کرو فَاِذَا : پس ناگہاں هُمْ : وہ فَرِيْقٰنِ : دو فریق ہوگئے يَخْتَصِمُوْنَ : باہم جھگڑنے لگے وہ
اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو ، پس وہ دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے
قوم ثمود کی طرف صالح (علیہ السلام) آئے کہ اللہ کی عبادت کرو اور آپس میں مت جھگڑو : 45۔ قوم ثمود کی طرف صالح (علیہ السلام) کو بھیجا گیا ۔ صالح (علیہ السلام) نے ان کو توحید کا درس دیا لیکن قوم ثمود نے صالح (علیہ السلام) کی ایکنہ سنی اور انجام کار اس کے دو فریق ہوگئے اور آپس میں جھگڑنے لگے حالانکہ صالح (علیہ السلام) پر ایمان لانے والا فریق بہت ہی تھوڑا تھا ۔ صالح (علیہ السلام) اور قوم ثمود کے متعلق سورة الاعراف کی آیت 73 تا 92 ‘ سورة ہود کی آیت 61 تا 68 ‘ سورة الشعراء 141 تا 159 میں بیان کیا چکا ہے اس لئے وہاں سے دیکھ لیں ۔
Top