Urwatul-Wusqaa - An-Naml : 7
اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا١ؕ سَاٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِیْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
اِذْ : جب قَالَ : کہا مُوْسٰي : موسیٰ لِاَهْلِهٖٓ : اپنے گھر والوں سے اِنِّىْٓ : بیشک میں اٰنَسْتُ : میں نے دیکھی ہے نَارًا : ایک آگ سَاٰتِيْكُمْ : میں ابھی لاتا ہوں مِّنْهَا : اس کی بِخَبَرٍ : کوئی خبر اَوْ اٰتِيْكُمْ : یا لاتا ہوں تمہارے پاس بِشِهَابٍ : شعلہ قَبَسٍ : انگارہ لَّعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَصْطَلُوْنَ : تم سینکو
جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں عنقریب وہاں سے تمہارے پاس کچھ خبر لاتا ہوں یا جلتا ہوا انگارا لے آؤں گا تاکہ تم تاپ سکو
موسیٰ (علیہ السلام) کی مدین سے واپسی اور آپ کو نبوت سے سرفراز کرنے کا بیان : 7۔ موسیٰ (علیہ السلام) کی سرگزشت آپ پیچھے سورة میں پڑھ چکے اور اس سے قبل بھی کئی ایک مقامات پر اس کا ذکر کیا گیا ہے ، آپ کا پہلی بار مصر سے نکلنا جو نبوت سے پہلے کا واقع ہے اور مدین کی طرف جانا اور پھر وہاں شعیب (علیہ السلام) کے پاس بکریاں چرانے کی خدمت سرانجام دینا اور اسی کے صلہ میں شعیب (علیہ السلام) کا اپنی بیٹی کا نکاح کردینا ان سارے واقعات کو آپ پیچھے پڑھ چکے ہیں اس جگہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اپنے خسر کے یہاں مدت آجارہ پوری کرنیکے بعد مصر کی طرف واپس لوٹے اور اس وقت آپ کے اہل و عیال بھی ساتھ تھے ، آپ نے ذرا دور پہاڑ پر ایک آگ روشن دیکھی وہاں سے آگ حاصل کرنے اور راستہ معلوم کرنے کے لئے بیوی بچوں کو ایک جگہ بٹھا کر اس آگ کی طرف بڑھے ، تفصیل اس کی سورة طہ کی آیت 10 میں گزر چکی وہاں سے ملاحظہ کریں ۔
Top