Urwatul-Wusqaa - Al-Qasas : 12
وَ حَرَّمْنَا عَلَیْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَیْتٍ یَّكْفُلُوْنَهٗ لَكُمْ وَ هُمْ لَهٗ نٰصِحُوْنَ
وَحَرَّمْنَا : اور ہم نے روک رکھا عَلَيْهِ : اس سے الْمَرَاضِعَ : دودھ پلانیوالی (دوائیاں) مِنْ قَبْلُ : پہلے سے فَقَالَتْ : وہ (موسی کی بہن) بولی هَلْ اَدُلُّكُمْ : کیا میں بتلاؤں تمہیں عَلٰٓي اَهْلِ بَيْتٍ : ایک گھر والے يَّكْفُلُوْنَهٗ : وہ اس کی پرورش کریں لَكُمْ : تمہارے لیے وَهُمْ : اور وہ لَهٗ : اس کے لیے نٰصِحُوْنَ : خیر خواہ
اور ہم نے پہلے ہی سے موسیٰ پر سب دائیوں (کے دودھ) کو حرام کر رکھا تھا ، تو موسیٰ کی بہن نے کہا کہ میں تم کو ایسے گھر والے بتاؤں جو تمہارے لیے اس بچہ کی پرورش کردیں اور اس کے خیر خواہ بھی ہوں
سکیم الہی میں تو یہ بات طے ہی تھی کہ اب بچہ کو دودھ کس نے پلانا ہے ؟ : 12۔ اور ہم نے اس بچہ پر ساری دودھ پلانے والیاں تو حرام کر ہی دی ہوئی تھیں (من قبل) کیونکہ یہ پہلے طے ہوچکا تھا کہ اب اس بچہ کو کیا کرنا ہے لیکن آخر بظاہر اس کی کوئی صورت بھی تو پیدا کرنی تھی کہ اس پروگرام الہی کی تکمیل ہوجائے گویا اس طرح ایک بہت سارا حصہ تو باقاعدہ طے پا گیا اور یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ اس بچہ کو فرعون اپنے لئے رکھے گا جب اس کی پرورش کا خیال پیدا ہوا اور دایہ کی ضرورت محسوس ہوئی تو موسیٰ کی بہن ہی نے مسئلہ حل کردیا ، درباریوں کو اس نے توجہ دلائی کہ ایک مرضع تم کو بتا دیتی ہو کہ وہ تمہارے لئے اس بچہ کی پرورش صحیح طریقہ سے کر دے گی اور وہ یقینا اس کے حق میں تمہارا ٹھیک ٹھیک ہاتھ بٹائے گی ، اس طرح گویا اس راز کو خفیہ رکھ کر اس پروگرام پر مکمل طور پر عملدر آمد شروع کرا دیا گیا ۔
Top