Urwatul-Wusqaa - Al-Qasas : 13
فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ وَ لِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ۠   ۧ
فَرَدَدْنٰهُ : تو ہم نے لوٹا دیا اس کو اِلٰٓى اُمِّهٖ : اس کی ماں کی طرف كَيْ تَقَرَّ : تاکہ ٹھنڈی رہے عَيْنُهَا : اس کی آنکھ وَلَا تَحْزَنَ : اور وہ غمگین نہ ہو وَلِتَعْلَمَ : اور تاکہ جان لے اَنَّ : کہ وَعْدَ اللّٰهِ : اللہ کا وعدہ حَقٌّ : سچا وَّلٰكِنَّ : اور لیکن اَكْثَرَهُمْ : ان میں سے بیشتر لَا يَعْلَمُوْنَ : وہ نہیں جانتے
اس طرح ہم نے اس کو اس کی ماں کے پاس پہنچا دیا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہو اور جان لے کہ بلاشبہ اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
بچہ کو ہم نے ماں کی طرف لوٹا دیا اور اس طرح وعدہ الہی کی تکمیل ہوگئی : 13۔ اس پروگرام کے مطابق ہم نے بچہ کو ماں کی گود میں واپس دے دیا اور اس طرح صرف اس کی مامتا ہی کو تسکین نہ ہوئی بلکہ بچے کی طرف سے مکمل طور پر مطمئن ہوگئی اور اس کے سارے خطرات بھی ٹل گئے اور ایک سیدہ آسیہ ؓ اور فرعون دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار پایا اور وعدہ الہی سکیم الہی کے مطابق من وعن پورا ہوگیا بلاشبہ بیخبر لوگ حقیقت کو نہیں جانتے اور حقیقت کو حاصل کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے ۔
Top