Urwatul-Wusqaa - Al-Qasas : 2
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ
تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ : آیتیں الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ : واضح کتاب
یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
یہ آیتیں ہیں بات کو کھول کھول کر بیان کرنے والی کتاب کی : 2۔ اس کتاب قرآن کریم میں جتنے اوامر ونواہی بیان کئے گئے ہیں سب واضح ہیں اس کا کوئی حکم بھی ایسا مبہم نہیں ہے جس سے بات واضح نہ ہوتی ہو اور جو قصص وواقعات اس میں بیان کئے گئے ہیں ان کا مقصد وحید نصیحت وتذکیر ہے اور ہر حصہ اور واقعہ کا صرف اتنا حصہ بیان کیا گیا ہے جس سے کسی چیز کی وضاحت پیش کرنا مطلوب ہے اور ہماری زندگی کے لئے کوئی نہ کوئی سبق اس میں ضرور موجود ہے گویا کسی قصہ کو بھی صرف قصہ گوئی کے رنگ سے پیش نہیں کیا گیا بلکہ کسی نہ کسی وضاحت کے لئے اس کو پیش کیا گیا ہے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے کے پیش نظر یہ بات رہے اور قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھے تو ایسی تلاوت ہی کو تلاوت کہا جاسکتا ہے ۔
Top