Urwatul-Wusqaa - Al-Qasas : 69
وَ رَبُّكَ یَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
وَرَبُّكَ : اور تمہارا رب يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا : جو تُكِنُّ : چھپا ہے صُدُوْرُهُمْ : ان کے سینے وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
اور آپ ﷺ کا رب خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں پوشیدہ ہے اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں
بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہاری چھپی باتیں بھی جانتا ہے اور ظاہر باتیں بھی : 69۔ وہ تمہاری ساری باتوں سے واقف ہے جو تم کر کے بھول گئے اور جو تم کر رہے ہو ان سے بھی اور جو تم کرو گے ان سے بھی کیونکہ ان کے لئے ماضی اور مستقبل کوئی چیز نہیں یہ سارے کا سارا چکر تو تم انسانوں کے لئے ہے پھر جو سینے کے رازوں سے بھی واقف ہے اس کے ساتھ کسی کو کوئی شریک ٹھہرائے گا تو اس کی آخر حقیقت کیا ہوگی اور یہ بھی کہ جب وہ وحدہ لاشریک ہے تو پھر اس کے کاموں میں کسی کو دخل دینے کا آخر حق کیا ہے ؟ عقل کے ناخن لو اور سیدھی بات کو سیدھے طریقہ سے سمجھنے کی کوشش کرو اور آباؤ و اجداد کی اندھی تقلید کو چھوڑ دو اب زمانہ روشنی کا ہے دیکھو نبی اعظم وآخر ﷺ کی نبوت و رسالت کا سورج اپنی پوری تمازت کے ساتھ چمک رہا ہے لیکن تم ابھی روشنی کی تلاش میں ہو تمہاری عقل کا جنازہ کیوں نکل چکا ہے ۔
Top