Urwatul-Wusqaa - Al-Qasas : 75
وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا فَقُلْنَا هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوْۤا اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠   ۧ
وَنَزَعْنَا : اور ہم نکال کر لائینگے مِنْ : سے كُلِّ اُمَّةٍ : ہر امت شَهِيْدًا : ایک گواہ فَقُلْنَا : پھر ہم کہیں گے هَاتُوْا : تم لاؤ (پیش کرو) بُرْهَانَكُمْ : اپنی دلیل فَعَلِمُوْٓا : سو وہ جان لیں گے اَنَّ : کہ الْحَقَّ : سچی بات لِلّٰهِ : اللہ کی وَضَلَّ : اور گم ہوجائیں گی عَنْهُمْ : ان سے مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ : جو وہ گھڑتے تھے
اور ہم ہر امت سے ایک گواہ نکالیں گے (جو اس امت کا رسول ہی ہوگا) پھر ان سے (اُمت کے لوگوں سے) کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان جائیں گے کہ اللہ ہی کا حکم سچا تھا اور جو کچھ وہ (اپنے خیال میں) گھڑتے رہے وہ سب کچھ ان سے کھو جائے گا
ہم ہر ایک امت سے گواہ پیش کردیں گے جو ہم سے تمہارے لئے کی دلیل طلب کریں گے : 75۔ غور کرو کہ جب رسولوں کا آنا تم کو تسلیم ہے اور یہ بھی تم جان گئے کہ ہم نے ہر امت میں کوئی نہ کوئی ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ضرور روانہ کیا ہے اور پھر تم کو یہ بھی معلوم ہوچکی کہ سارے انسانوں کو دوبارہ زندہ ہونا ہے اور یہ بھی کہ فقط زندہ ہی نہیں ہونا ہے بلکہ اس دنیا میں جو کچھ ہم نے کیا ہے یا کرتے رہے ہیں اس کے متعلق ہم سے سوال بھی ہونا ہے کہ تم نے یہ اور یہ کیا ہے تو آخر کیوں ؟ پھر جب اس پر یہ اور یہ بھی ہمارا شرک بھی ثابت ہوجائے گا تو ہم ہر اس رسول کو بلائیں گے کہ آیا تو نے ان کو اس شرک سے منع نہیں کیا تھا کہ تمہارا حق نہیں کہ تم اللہ رب العزت کے ساتھ اس کے شریک ٹھہراؤ اور وہ گواہی دیں گے بلکہ ثابت کردیں گے کہ ہم نے تو ان کو ایک بار نہیں بلکہ بار بار کہا تھا کہ باز آجاؤ اور ان کی اس شہادت کے بعد آخر تمہارے بچاؤ کی کوئی صورت باقی رہ جائے گی ؟ ہاں ! یہ کہ اب تم ان کو بلاؤ جن کو تم نے اللہ کا شریک ٹھہرایا تھا اچھا چلو تم نے ان کو بلایا لیکن انہوں نے تمہاری ایک نہ سنی اور تم اپنا سا منہ لے کر رہ گئے اور تمہارا سارا کیا کرایا تارعنکبوت کی طرح ہوا کے ایک ہی جھونکے سے اڑ گیا تو پھر تم کیا کرو گے ؟ مگر ہاں یہ کہ تم کف افسوس ملتے رہ جاؤ جس سے تم کو کچھ فائدہ نہیں پہنچے گا تم کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ سنبھل جاؤ اور ہوش میں آؤ ذرا دیکھو کہ تم کیا کر رہے ہو ؟ اب مضمون کو ایک بار قوموں کی زندگی اور ہلاکت کی طرف پھیرا جا رہا ہے ۔
Top