Urwatul-Wusqaa - Aal-i-Imraan : 88
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَۙ
خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں لَا يُخَفَّفُ : نہ ہلکا کیا جائے گا عَنْھُمُ : ان سے الْعَذَابُ : عذاب وَلَا : اور نہ ھُمْ : انہیں يُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
وہ اس حالت میں ہمیشہ گرفتار رہیں گے نہ تو ان کا عذاب کبھی کم ہوگا نہ وہ کبھی مہلت پائیں گے
ان کا عذاب ان سے کبھی ہلکا نہ کیا جائے گا اور نہ ہی ان کو مہلت ملے گی : 174: جس طرح وہ اسلام سے نکلے اور کفر میں داخل ہوئے اور پھر کفر ہی پر ان کو موت آگئی یعنی ان کا خاتمہ کفر پر ہی ہوا اسی طرح ان کے لیے عذاب بھی اب ہمیشہ ہمیشہ ہی کے لیے رہے گا اور وہ کبھی ہلکا نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ اس سے نکل سکیں گے کیونکہ ان کے عذاب میں تخففہ بھی نہیں ہوگی اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی یعنی نہ ایسا ہوگا کہ کچھ دیر کے لیے عذاب سے چھوٹ جائے اور پھر گرفتار ہوگئے بلکہ یہاں سے چھوٹنے کا کوئی تصور ہی نہیں ہے کیونکہ دنیا کی زندگی کے بعد موت یقینی تھی لیکن اس زندگی میں موت کا کوئی تصور ہی نہیں کیا جاسکتا۔ گویا یہ غیر متغیر عذاب ہے جس میں تبدیلی کا کوئی امکان ہی نہیں۔
Top