Urwatul-Wusqaa - Al-Ahzaab : 42
وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا
وَّسَبِّحُوْهُ : اور پاکیزگی بیان کرو اس کی بُكْرَةً : صبح وَّاَصِيْلًا : اور شام
اور صبح و شام اللہ کی پاکیزگی بیان کرتے رہو (غفلت کو قریب نہ آنے دو )
اے امت مرحومہ کے لوگو ! صبح وشام اس کی پاکیزگی میں مصروف رہو 42 ۔ دن کے شروع اور دن کے خاتمہ کا ذکر کرکے پورے دن کو محصور کردیا اور پھر جہاں دن کا ذکرآیا رات اس سے باہر نہ رہ گئی کیونکہ دونوں لازم وملزوم ہیں اور اس طرح گویا ارشادیوں ہوا کہ تمہارا کوئی وقت بھی اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل نہ ہو کیونکہ محاورہ عام ہے کہ جو دم غافل وہی دم کافر۔ غفلت کا پردہ کسی حال میں بھی اچھا نہیں ہے خواہ وہ بہت ہی تھوڑے وقت کے لئے ہو اس لئے انسان کو ہر وقت یادالٰہی اور شکر خداوندی میں مصروف رہنا چاہیے کیونکہ اس مصروفیت کا تعلق انسان کی پوری زندگی کے ساتھ وابستہ ہے کہ وہ جہاں بھی ہو اور جیسا بھی ہو اللہ کی یاد سے غافل ہرگز نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اس کے دل کی زمین ہر وقت تروتازہ رہنا چاہیے اور اس کی رحمت و بخشش کا ہر وقت امیدوار ہو۔ رب اغفروارحم وانت خیرالراحمین
Top