Urwatul-Wusqaa - Al-Ahzaab : 64
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ
اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَعَنَ : لعنت کی الْكٰفِرِيْنَ : کافروں پر وَاَعَدَّ : اور تیار کیا اس نے لَهُمْ : ان کے لیے سَعِيْرًا : بھڑکتی ہوئی آگ
بلاشبہ اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے (دوزخ کی) دہکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے
بلا شبہ ملعون کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب تیار کھڑا ہے 64 ۔ جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا مذاق اڑایا ہے اور اس کی باتوں پر یقین ہی نہیں کیا اور ہر معاملہ میں اللہ اور اس کے رسول کی کھل کر مخالفت کی ہے تو ان کی اس دنیا کی زندگی پوری ہونے کی دیر ہے مرے اور سیدھے مقام سجین میں پہنچ گئے جو مجرمین ومعاندین کی حوالات ہے اور اللہ جب ان کو اس حوالات سے نکالنے کا حکم دے گا تو معاف کرنے یا چھوڑنے کے لئے نہیں دے گا بلکہ حوالات نکال کر سیدھا جیل بھیج دے گا۔
Top