Urwatul-Wusqaa - Al-Ahzaab : 65
خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ۚ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاۚ
خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَآ : اس میں اَبَدًا ۚ : ہمیشہ لَا يَجِدُوْنَ : وہ نہ پائیں گے وَلِيًّا : کوئی دوست وَّلَا : اور نہ نَصِيْرًا : کوئی مددگار
جس میں وہ ہمیشہ رہا کریں گے (اور وہاں) نہ کوئی اپنا دوست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار
وہاں ان کو ہمیشہ رہنا ہوگا اور وہ کسی کو اپنا مددگار نہیں پائیں گے 65 ۔ فرمایا ان لوگوں کو حوالات (سجین) سے نکال کر سیدھا جہنم میں دھکیل دیا جائے گا اور اب وہ اس دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور جو تعلقات انہوں نے دنیا میں اس غرض کے لئے جوڑے تھے کہ یہ لوگ ہم کو آخرت میں کام آئیں گے وہاں ہماری سفارش کرکے ہمیں پاس کرادیں گے وہ ان کی مدد کے لئے ہرگز ہرگز نہیں پہنچیں گے اور وہاں ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہوگا اور بلاشبہ اس طرح کے سارے تعلقات ان کے ٹوٹ جائیں گے اور اس طرح جو وہ موہوم امیدیں رکھتے تھے وہ سب کی سب ہوا ہوجائیں گی۔
Top