Urwatul-Wusqaa - Faatir : 17
وَ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ
وَمَا : اور نہیں ذٰلِكَ : یہ عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر بِعَزِيْزٍ : دشوار
اور یہ بات اللہ کے لیے کچھ مشکل نہیں
اگر وہ چاہے تو اس کے لئے کوئی مشکل کام نہیں 17 ۔ آنکھ جھپکنے میں کتنی دیر لگتی ہے ؟ اللہ تعالیٰ کو اس نظام کے بدلنے ، ان ملکیتوں کے بدلنے میں اتنی بھی دیر نہیں لگتی لحظہ بھر میں وہ حکومتوں کو بدل کر رکھدیتا ہے۔ زندگی میں ہم نے کتنی بار دیکھا کہ ایک شخص نے قطعہ زمین خریدا اور اپنے نام انتقال کرانے کے لئے تحصیل ہیڈ کو ارٹر پہنچا ، انتقال ہوگیا لیکن ابھی اس انتقال کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی کہ ملکیت بدل گئی اور لوگوں نے نئے انتقال کے لئے سوچنا شروع کردیا اور یہی بات قرآن کریم نے زور دے کر بیان فرمائی کہ اللہ تعالیٰ کے لئے پہلی مخلوق کو لے جانا اور دوسری کو لا بسانا کوئی مشکل نہیں ہے۔
Top