Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 50
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : پھر نہ کرسکیں گے تَوْصِيَةً : وصیت کرنا وَّلَآ : اور نہ اِلٰٓى : طرف اَهْلِهِمْ : اپنے گھر والے يَرْجِعُوْنَ : وہ لوٹ سکیں گے
پھر اس وقت یہ لوگ نہ تو کوئی وصیت کرسکیں گے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ سکیں گے
اس وقت نہ تو ان کو کوئی وصیت کا موقعہ ملے گا اور نہ ہی وہ اپنے لوگوں میں جاسکیں گے : 50۔ اچانک اس طرح کی افراتفری پھیل جائے گی کہ کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آئے گا کہ میں نے کیا کرنا ہے اور کدھر کو جانا ہے گویا اوسان خطا ہوجائیں گے اور اس عالم میں نہ تو ان میں سے کوئی کسی کی وصیت کرسکے گا اور نہ ہی وہ اپنے اپنے لوگوں میں واپس جاسکیں گے اور جہاں وہ ہوں گے اس جگہ ان کو وہ چیخ دبوچ لے گی اور وہیں بلکہ اسی جگہ پر وہ ڈھیر ہوجائیں گے ۔
Top