Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 58
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
سَلٰمٌ ۣ : سلام قَوْلًا : فرمایا جائے گا مِّنْ : سے رَّبٍّ رَّحِيْمٍ : مہربان، پروردگار
پیار کرنے والے رب کی طرف سے (ان پر) سلام کہا جائے گا
ہر طرف سے سلامتی ہی سلامتی کی صدائیں ہوں گی جو رب رحیم کی طرف سے ہوں گی : 58۔ وہاں کی ساری خوشیاں اور ساری راحتیں بجا لیکن رب کریم غفور رحیم جو اصل محبوب ہے جس کی رضا جو ئیوں کے لیے دنیا میں جو کیا وہی کیا کہ اس کا دیدار نصیب ہوجائے جس کی خاطر دنیا کی ہر مصیبت کو آسانی سے برداش کیا گیا وہ وہاں براہ راست خطاب کرتا ہوا دکھایا جائے گا تو اس وقت بلاشبہ ساری مسرتوں اور عزت افزائیوں کی انتہا ہوجائے گی اللہ کے رسول محمد رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ یہ لوگ یعنی اہل جنت اللہ رب ذوالجلال والاکرام کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح چودہویں کی رات کے چاند کو دیکھا جاتا ہے کہ کسی دیکھنے والے کو کوئی دیکھنے کے لیے اہتمام نہیں کرنا پڑتا بلکہ جہاں اور جس جگہ عالم دنیا میں کھلی فضا کے اندر ہو دیکھ سکتا ہے ‘ انسان کے اپنے بنائے ہوئے پردے ہی اس کے راستے میں حائل ہوں تو ہوں رب کریم کا بنایا ہوا کوئی بھی پردہ ایسا نہیں جو چودہویں کے چاند کو دیکھنے سے باز رکھے یہ وہ انعام ہے جس کے مقابلہ کا اور کوئی انعام نہیں ہوگا ۔ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ، سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ۔
Top