Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 61
وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ
وَّ اَنِ : اور یہ کہ اعْبُدُوْنِيْ ڼ : تم میری عبادت کرنا ھٰذَا : یہی صِرَاطٌ : راستہ مُّسْتَقِيْمٌ : سیدھا
اور یہ کہ میری عبادت کرنا یہی صراط مستقیم ہے
تم کو کہا گیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو کہ یہی سیدھی راہ ہے : 61۔ حالانکہ تم سب کو کہا گیا تھا کہ شیطان کے کہنے میں نہ آنا کہ یہ تمہارا ابدی دشمن ہے اور صرف اور صرف اللہ کی عبادت کرنا اور اسی کو اپنا حاجت روا مشکل کشا اور ہر جگہ حاضر وناظر اور مددگار سمجھنا کیونکہ اس نے تمہاری بقا اور نشو ونما کے لیے سارے سامان کا بندوبست کردیا ہے اور اس امتحان میں جو زندگی کے دن تم کو دیئے گئے ہیں وہ اس طرح گزارنا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرانا لیکن تم نے وہی کیا جس سے تم کو منع کیا گیا تھا ۔ زیر نظر آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس طرح ارشاد فرمایا کہ وہ گویا براہ راست ان مشرکوں سے مخاطب ہے کہ میں نے کہا تھا کہ یہ میری راہ ہے اور یہی سیدھی راہ ہے ۔
Top