Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 64
اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
اِصْلَوْهَا : اس میں داخل ہوجاؤ الْيَوْمَ : آج بِمَا : اس کے بدلے جو كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ : تم کفر کرتے تھے
آج تم اپنے کفر کے باعث اس میں جا پڑو (یہ تمہارے کیے کا نتیجہ ہے)
آج تم اپنے کفر کے باعث اس میں جھونک دیئے گئے ہو : 64۔ آج جو تم اس میں سسکیاں بھرتے ہو اور چیختے چلاتے ہو تو اس میں ہمارا کیا قصور ؟ کیا ہم نے تم کو ایسے ہی پکڑ کر دوزخ میں ڈال دیا ہے ؟ کیا یہ پھانسی کا پھندا تمہارے گلے میں اس لیے ڈالا گیا ہے کہ اس میں وہ فٹ ہو رہا تھا یا اس لیے کہ تم اس کے مستحق ٹھہرے ؟ ہاں ! آج کے دن نہایت عدل و انصاف کے ساتھ وہی کچھ اس کدیا گیا جس کا وہ مستحق قرار پایا تھا ۔ اس لیے تم کو بھی تمہارے کفر ہی کے باعث اس میں ڈالا گیا ہے ۔
Top