Urwatul-Wusqaa - An-Nisaa : 121
اُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١٘ وَ لَا یَجِدُوْنَ عَنْهَا مَحِیْصًا
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ مَاْوٰىھُمْ : جن کا ٹھکانا جَهَنَّمُ : جہنم وَلَا يَجِدُوْنَ : اور وہ نہ پائیں گے عَنْھَا : اس سے مَحِيْصًا : بھاگنے کی جگہ
یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانا دوزخ ہوا اور یہ اس سے نکل بھاگنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے
شیطان کے یاروں کا ٹھکانہ دوزخ ہے وہ اس سے بھاگ نہیں سکیں گے : 199: قرآن کریم میں جگہ جگہ مومن کی دومتقابل اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں۔ مومن سے مراد وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کو اپنا رب اور معبود واحد مان کر اس قانون کی اطاعت اختیار کرلے جو اللہ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ سے بندوں تک بھیجا ہے۔ اس کے برعکس فاسق وہ ہے جو خراج ازطاعت الٰہی بالفاظ دیگر بغاوت خود مختاری اور اطاعت غیر اللہ کا رویہ کرے اور یہی لوگ وہ ہیں جو شیطان کے یار کہلاتے ہیں اور یقینا ان سب کا ٹھکانا دوزخ ہے جب کبھی وہ اس نکلنا چاہیں گے اس میں دھکیل دئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اسی آگ کے عذاب کا مزہ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ “ (حم السجدہ 32 : 20) اور یہ کہ وہ اس عذاب سے نکلنے کی سر توڑکوشش کریں گے لیکن یہ وہ وقت نہیں کہ جب کوئی اپنی کوشش سے اس چیز کو حاصل کرلے جس کو وہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
Top