Urwatul-Wusqaa - An-Nisaa : 96
دَرَجٰتٍ مِّنْهُ وَ مَغْفِرَةً وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠   ۧ
دَرَجٰتٍ : درجے مِّنْهُ : اس کی طرف سے وَمَغْفِرَةً : اور بخشش وَّرَحْمَةً : اور رحمت وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ غَفُوْرًا : بخشنے والا رَّحِيْمًا : مہربان
یہ درجات اللہ کی طرف سے ہیں اور اس کی طرف سے بخشش اور رحمت ہے اور وہ بخشنے والا رحمت رکھنے والا ہے
انعام الٰہی اس کے علاوہ بھی ان کیلئے موجود ہے 167: یعنی اللہ کی رحمت بےپایاں ہے اس لیے اس کی رحمت و بخشش کی بارش جب شروع ہوجاتی ہے تو وہ جتنی چاہتا ہے اپنے قانون کے مطابق برسا دیتا ہے۔ وہ اپنی شان غفوریت کے تقاضا سے ان کا ہر عذر قبول کرلے گا اور شان رحیمیت کے تقاضا سے انہیں مزید اجر عنایت فرمائے گا کو ان کہ اس کے قانون میں بےحساب عنایت کرنا موجود ہے۔ یعنی جہاں سے انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا وہ عطافرمادیتا ہے۔
Top