Urwatul-Wusqaa - Ash-Shura : 10
وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِیْهِ مِنْ شَیْءٍ فَحُكْمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّیْ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ١ۖۗ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ
وَمَا : اور جو بھی اخْتَلَفْتُمْ : اختلاف کیا تم نے فِيْهِ : اس میں مِنْ شَيْءٍ : کسی چیز میں سے فَحُكْمُهٗٓ : تو اس کا فیصلہ کرنا اِلَى اللّٰهِ : طرف اللہ کے ہے ذٰلِكُمُ اللّٰهُ : یہ ہے اللہ رَبِّيْ : رب میرا عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ : اسی پر میں نے بھروسہ کیا وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف اُنِيْبُ : میں رجوع کرتا ہوں
اور (اے لوگو ! ) جس بات میں بھی تم اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ اللہ کے حوالے ہے ، وہی اللہ میرا پروردگار ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں
اختلاف کرنے والوں کا سارا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہے 10 ؎ ان لوگوں کا معاملہ آپ ﷺ اللہ کے سپرد کردیں جو اپنی ضد پر قائم ہیں اور بات کو سمجھنے کی بجائے الجھنا ان کو زیادہ پسند ہے ان کا معاملہ اللہ ربِّ ذوالجلال والا کرام کے حوالے کر کے اس بات کا اعلان کر دیجئے کہ میں تو اپنا سب کچھ اپنے مالک حقیقی اللہ کریم کے سپرد کرتا ہوں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی وہی میرا کار ساز اور وہی میرا حاجت روا اور مشکل کشا ہے اسی پر میں توکل کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوا متوجہ ہوتا ہوں۔ آپ ﷺ لوگ جس معاملہ میں بھی اختلاف کرتے ہیں واہ وہ توحید الٰہی ہے یا آخرت میں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی اور حق تم تک پہنچا دیا۔ رہا اس کا فیصلہ تو وہ اللہ کے سپرد ہے وہی میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔
Top