Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Urwatul-Wusqaa - Ash-Shura : 21
اَمْ لَهُمْ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
اَمْ لَهُمْ
: یا ان کے لیے
شُرَكٰٓؤُا
: کچھ شریک ہیں
شَرَعُوْا
: جنہوں نے مقرر کر رکھے ہیں
لَهُمْ
: ان کے لیے
مِّنَ الدِّيْنِ
: دین میں سے
مَا لَمْ
: جس کی نہیں
يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ
: اجازت دی ساتھ اس کے اللہ نے
وَلَوْلَا
: اور اگر نہ ہوتی
كَلِمَةُ
: بات
الْفَصْلِ
: فیصلے کی
لَقُضِيَ
: البتہ فیصلہ کردیا جاتا
بَيْنَهُمْ
: ان کے درمیان
وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَ
: اور بیشک ظالم لوگ
لَهُمْ
: ان کے لیے
عَذَابٌ اَلِيْمٌ
: عذاب ہے دردناک
کیا ان (کافروں) کے کچھ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لیے (اسلام کے خلاف کسی دوسرے) دین کی ایسی راہ ڈالی ہے جس کا حکم اللہ نے نہیں دیا اور اگر فیصلے کی بات نہ ہوتی تو ان میں (کب کا) فیصلہ ہوچکا ہوتا اور بلاشبہ ظالموں کیلئے دردناک عذاب ہے
کیا ان کے لیے ایسے شرکاء بھی ہیں جنہوں نے ان کے لیے دین بنانے کا ذمہ لیا ہے ؟ 21 ؎ { شرعوا } انہوں نے راہ ڈالی شرعٌ سے ماضی کا صیغہ جمع مذکر غائب۔ اس صورت کی آیت 13 میں گزر چکا ہے کہ { شرع لکم من الدین ما وصی بہ نوحاً والذی او حینا الیک } الخ۔ ” اس نے تمہارے لیے دین کا وحی طریقہ مقرر کیا ہے جس کا حکم اس نے نوح کو دیا تھا اور اے پیغمبر اسلام ! ہم نے آپ ﷺ کی طرف اس کو وحی کیا ہے۔ “ اس آیت میں دوسرے کئی ایک نبیوں اور رسولوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ شریعت انہیں باتوں کا نام ہے جو انبیاء و رسل کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سینازل کی گئیں اور ان کے مطابق اعمال کرنے کا انسانوں کو حکم دیا گیا اور زیر نظر آیت نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرما دیا کہ اگر اللہ کے نبیوں اور رسولوں کے راستہ سے ہٹ کر کسی دوسرے انسان کے بنائے ہوئے راستہ پر چلا جائے تو یہ شرک ہے اور جن کے بنائے ہوئے راستہ کو اختیار کیا جائے ان کو گویا اللہ ربِّ ذوالجلال والا کرام کی صفات میں شریک کرنا ہے خواہ ان کو اپنا حاجت روا اور مشکل کشا نہ سمجھا جائے اور ان کی نذر و نیاز بھی نہ دی جائے اور ان کے نام کے وظیفے بھی نہ پڑھے جائیں۔ بات کتنی صاف اور کتنی واضح ہوجاتی ہے اگر کوئی شخص دیانتداری سے اس کو سمجھنا چاہئے تو اس کا سمجھنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ قرآن کریم میں انسانوں کو اجتماعی زندگی گزارنے کے جو طریقے بتائے گئے ہیں ان کو چھوڑ کر غیروں کے طریقوں کے مطابق زندگی بسر کرنا اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے قانون کو چھوڑ کر غیروں کے دیئے ہوئے قانون کی پابندی کرنا کھلا شرک ہے اور جن کے قانون پر عمل کیا جائے ان کو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا ہے اگر اس کی یہ وضاحت صحیح اور درس ت ہے تو ایمانداری سے یہ بتایا جائے کہ کیا اس ملک کے حکمران جو حکم چلا رہے ہیں اور جس قانون کے خود پابند ہیں اور اپنی رعایا کو اس کا پلابند کرنا چاہتے ہیں اس سے وہ کھلے مشرک نہیں ہیں جو خود شرک کرر ہے ہیں اور عوام کو اس شرک کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اگر حکمران مشرک ہیں اور قانون شرک کا چل رہا ہے تو ملک عزیز کو اسلامی مملکت کہنا کس طرح صحیح ہو سکتا ہے ؟ اگر اس کی یہ وضاحت صحیح نہیں ہے جو اوپر ہم نے عرض کی ہے تو اس کی صحیح وضاحت کردی جائے تاکہ ہماری غلطی دور ہوجائے۔ ہم پورے وثوق سے کہتے ہیں کہ کوئی اس کی ہمت نہیں کرے گا ، کیوں ؟ اس لیے کہ وہ اس کی ہمت کر ہی نہیں سکتا کہ اسلام کو اللہ کا دین کہنے کے باوجود زیر نظر آیت کی تشریح کسی اور طریقہ سے کرسکے اور یہ ثابت کر دے کہ اللہ کے قانون کو چھوڑ کر غیر اللہ کے قانون کی پابندی کرتے رہنے سے اسلامی حکومت متاثر نہیں ہوتی اور اس کو اسلامی حکومت کہا جاسکتا ہے۔ ذرا مزید غور کرو کہ وہ قانون جو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے بنایا اور پھر انبیاء کرام اور رسل عظام کے ذریعہ سے اس کو لوگوں تک بھی پہنچا دیا اس کے باوجود اس قانون کو اگر کسی اسمبلی میں لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اس اسمبلی کے ممبر اس کی وضاحت کریں کہ آیا اس کو نافذ کیا جائے یا نہ کیا جائے اور پھر اسمبلی اس کی وضاحت اس طرح کر دے کہ یہ قانون نافذ العمل نہیں تو اس اسمبلی میں اس قانون کا اس مقصد کے لیے پیش کرنا کیا ہے ؟ اس کو نافذ العمل ہونے کے قابل نہ سمجھنے والے ممبران کی حیثیت کیا ہوتی ہے ؟ اس ملک عزیز کے علماء گرامی قدر سے اور مفتیانِ شرع متین سے ایک بار نہیں سو بار پوچھو لیکن وہ نہ تو اس کی وضاحت کر کے اس کو غلط قرار دینے کی جرأت کریں گے اور نہ ہی دلائل سے اس کو غلط ثابت کریں گے۔ ہاں ! زیادہ سے زیادہ وہ جو کچھ کہہ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایسے سوالات اٹھانے والے کو مجنون ، پاگل ، سرپھرا ، سحر زدہ اور علاوہ ازیں بہت کچھ کہہ دیں گے اور کچھ نہیں کہیں گے تو ان وقت کے فرعونوں کو کچھ نہیں کہیں گے ، کیوں ؟ اس لیے کہ وہ انہی وقت کے فرعونوں کے ہاتھ قوم کو بیچ کر خود قارون بنے بیٹھے ہیں اور قارون تب ہی قارون رہ سکتا ہے جب فرعون کی ہاں میں ہاں ملائے اور دولت کے ڈھیر جمع کرتا جائے۔ اچھا وقت کے فرعون بھی جو کچھ کرسکتے ہیں کرلیں اور قارون بھی ان کی ہاں میں ہاں ملا کر دولت کے انبار جمع کرلیں لیکن قرآن کریم کے اس حکم کو بھی کان کھول کر سن لیں کہ اللہ نے ان کو ہرگز ہرگز اس کی اجازت نہیں دی۔ یہ لوگ جن قواعد و ضوابط کی پیروی کر رہے ہیں یہ اللہ ربِّ ذوالجلال والا کرام کے بنائے ہوئے نہیں بلکہ انگریز سرکار کے بنائے ہوئے ہیں اور انگریزوں ہی سے انہوں نے حاصل کیے ہیں اور وہی ان کے نگران و محافظ ہیں کہ کہیں یہ لوگ ان کو ترک نہ کردیں اگر اللہ ربِّ کریم کی طرف سے ان کو ایک وقت تک مہلت دینے کا قانون طے نہ پایا ہوتا تو ان کو کبھی کی سزا سنا دی گئی ہوتی لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ایک فیصلے کا دن مقرر کردیا ہوا ہے اور جب تک وہ دن آ نہیں لیتا یہ لوگ اس مہلت کے دوران جو کرنا چاہتے ہیں کرلیں اور بلاشبہ ان ظالموں کے لیے اللہ نے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ بہتر ہوتا کہ اور لوگ نہیں تو توحید کے دعویداروں اور شرک کی تردید کرنے والوں کے لیے ضروری تھا کہ وہ متحد ہو کر شرک کی اس بھیانک صورت کا بھی سر کوٹ دیتے لیکن افسوس کہ یہ شرک ان کو راس آگیا اور وہ اپنے شرکاء سے رشوت کھا کر خاموش ہوگئے۔ لیکن اس روز یقینا وہ بھی انہیں مشرکوں کے ساتھ اپنے زمرہ کی قیادت کر رہے ہوں گے اور اس وقت ان کی حالت دیدنی ہوگی ، آگے آنے والی آیت کو بغور پڑھو۔
Top