Urwatul-Wusqaa - Ash-Shura : 25
وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَۙ
وَهُوَ الَّذِيْ : اور وہ اللہ وہ ذات ہے يَقْبَلُ : جو قبول کرتا ہے التَّوْبَةَ : توبہ کو عَنْ عِبَادِهٖ : اپنے بندوں سے وَيَعْفُوْا : اور درگزر کرتا ہے عَنِ السَّيِّاٰتِ : برائیوں سے وَيَعْلَمُ مَا : اور وہ جانتا ہے جو تَفْعَلُوْنَ : تم کرتے ہو
اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی غلطیوں سے درگزر کرتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کیا کرتے ہو
اللہ نے اپنے قانون کے مطابق ان کو ڈھیل دے رکھی ہے اگر وہ توبہ کرنا چاہیں تو کر لیں 25 ؎ مخالفین جب آپ ﷺ پر اس طرح کے الزامات دے رہے تھے ان میں بلاشبہ ایسے لوگ بھی تھے جو بعد میں ایمان لانے والے تھے اس لیے اس بذات الصدور ذات نے ان کے ایمان لانے کے لیے خود ہی گنجائش پیدا کردی کہ یہ گنجائش پہلے ہی پیدا کی جا چکی تھی اس وقت اس کے اعلان کا وقت تھا اس لیے بروقت اس کا اعلان کردیا کہ اگر وہ سب یا ان میں سے کوئی بھی جو سچے دل سے توبہ کرنا چاہے وہ توبہ کر کے اپنے کیے اور کہے پر خود ربر پھیر دے یا لکیر لگا دے تو یقینا اس کو معاف کردیا جائے گا کیونکہ اللہ ربِّ کریم سب کا اللہ اور رب ہے اور بندے خواہ کتنے ہی برے اور گناہوں میں لت پت ہوں بہرحال اسی کے بندے ہیں اور جب تک ناک میں دم باقی ہے اس نے سب کے لیے یکساں ڈھیل دے رکھی ہے کہ وہ اپنے کیے سے باز آجائیں تو اللہ کو معاف کر دے گا اور ان کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور اس طرح کے جو الزامات انہوں نے لگائے ہیں اگر وہ چ سے دل سے توبہ کرلیں تو ان سے درگزر کردی جائے گی وہ ان کے پہلے کیے گئے اعمال سے بھی اچھی طرح واقف ہے اور آئندہ بھی جو کچھ وہ کریں گے وہ اس کو جانتا ہے اور ان کی ہر حالت سے وہ اچھی طرح واقف ہے۔
Top