Urwatul-Wusqaa - Al-Fath : 13
وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا
وَمَنْ : اور جو لَّمْ يُؤْمِنْۢ : ایمان نہیں لاتا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ : اللہ پر اور اس کے رسول پر فَاِنَّآ : تو بیشک اَعْتَدْنَا : ہم نے تیار کی لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لئے سَعِيْرًا : دہکتی آگ
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے تو ہم نے (ایسے) کافروں کے لیے دہکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے
منافقین سے خطاب کہ اب تم بھی ہمارا فہصل کان کھول کر سن لو اور یاد رکھو 13 ؎ منافقین کے رازوں کو افشا کرنے کے بعد ارشاد فرمایا جا رہا ہے کہ تم لوگ اپنی عادتوں سے اگر باز نہ آئے اور اپنی اصلاح نہ کی تو تمہارا یہ ایمان تم کو کچھ فائدہ نہ دے گا بلکہ تمہارے لیے الٹا نقصان کا باعث ہوگا اس لیے تم بھی ہمارا فیصلہ اچھی طرح سن لو اور یاد رکھو کہ جو شخص الہل اور اس کے رسول پر صحیح معنوں میں ایمان نہیں لاتا فقط منہ سے دعویٰ اسلام پر ہی اکتفا کرتا ہے وہ اپنی آخرت کی زندگی کے سلسلہ میں ہمارا فیصلہ سن لے کہ وہ کافر کافر ہی ہے اور ایسے کافروں کے لیے ہم نے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے اس دنیوی زندگی کے فریب سے وہ نکلے تو ان کا رباطہ سیدھا اس زندگی کے ساتھ قائم ہوگیا۔ یہ بات اس لیے ارشاد فرمائی کہ اگر وہ اپنی اصلاح کرکے سچے دل سے ایمان لے آئیں تو اس عذاب سے بچ سکتے ہیں ورنہ انکی چرب زبانی اور کھوکھلے وعدے ان کے کچھ کام نہیں آئیں گے۔
Top