Urwatul-Wusqaa - Al-Maaida : 98
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌؕ
اِعْلَمُوْٓا : جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ شَدِيْدُ : سخت الْعِقَابِ : عذاب وَاَنَّ : اور یہ کہ اللّٰهَ : اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
جان لو کہ اللہ (پاداش عمل میں) سخت سزا دینے والا ہے اور بخشنے والا ، رحمت والا ہے
احکام الٰہی کی خلاف ورزی سے بچو اور خلاف ورزی ہوجائے تو توبہ کرو : 231: اس آیت میں اس طرف ارشاد فرمادیا کہ جو احکام جلال و حرام کے اوپر ذکر کئے گئے ہیں وہ عین حکمت اور مصلحت پر مبنی ہیں ان کی تعمیل ہی میں تمہارے لئے خیر اور بہتری ہے اور ان کی خلاف ورزی میں سخت عذاب کی وعید سنائی گئی ہے ۔ ہاں ! انسان اور بھول چوک لازم و ملزوم ہیں اگر غفلت سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو اللہ تعالیٰ بھی فوراً عذاب میں گرفتار نہیں فرماتا۔ کیوں ؟ محض اس لئے کہ توبہ کرلو اور شرمندہ ہو کر اللہ سے مغفرت طلب کر لو کہ وہ غفور و رحیم بھی ہے اور اس کی بخشش کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے وہ یقینا اپنے بندوں کی غلطیوں کو صاف کردیتا ہے جب کہ وہ سچے دل سے معافی طلب کرتے ہیں۔
Top